18 جون، 2025، 3:15 AM

واشنگٹن اگر جنگ میں شریک ہوا تو ایران آبنائے ہرمز بند کر دے گا، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن  اگر جنگ میں شریک ہوا تو ایران آبنائے ہرمز بند کر دے گا، نیویارک ٹائمز

امریکی حکام تسلیم کرتے ہیں کہ اگر واشنگٹن ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جاری تنازع میں شامل ہوا تو اس کے لیے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق، ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اگر صیہونی حکومت اور اس کے اتحادی حد سے تجاوز کریں تو تہران کے پاس اپنے قومی مفادات کے دفاع کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

اسی تناظر میں نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ کے جنگ میں شامل ہونے کے تباہ کن نتائج پر تبصرہ کیا  ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کئی  امریکی باخبر ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو موجودہ  جنگ میں امریکہ کی شمولیت کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ان ذرائع نے ایران کی خلیج فارس میں بحری طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا: اگر امریکہ کی طرف سے حملہ کیا گیا تو ایران، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا کر امریکی بحری جہازوں کا محاصرہ کر کے  یہ گزرگاہ بند کر سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ میں امریکی مداخلت کی فوجی لاگت نہایت زیادہ ہو گی۔

دنیا کے ممتاز اسٹریٹجک ماہر جان مرشائمر کا کہنا ہے: "ٹرمپ حکومت مکمل طور پر اسرائیلی لابی کے دباؤ میں تھی، جو کہ امریکہ کے اسٹریٹجک مفادات کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب امریکہ کو اپنی توجہ چین کے خلاف پالیسیوں کے لیے مشرقی ایشیا پر مرکوز رکھنی چاہیے تھی، اسرائیل کی کارروائیوں نے واشنگٹن کو مشرق وسطیٰ میں الجھا کر رکھ دیا ہے۔

News ID 1933634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha