18 جون، 2025، 4:00 AM

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اعلامیہ جاری، فتاح میزائل صہیونی دفاعی افسانے کا خاتمہ قرار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اعلامیہ جاری، فتاح میزائل صہیونی دفاعی افسانے کا خاتمہ قرار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے فتاح میزائلوں کی پہلی نسل، صہیونی فوج کے افسانوی دفاعی نظام کے خاتمے اور صہیونی شرپسندوں کی تباہی کا نقطہ آغاز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے آپریشن "وعدۂ صادق 3" کی گیارہویں افتخار آمیز لہر کی کامیابی پر ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے فتاح میزائلوں کی پہلی نسل، صہیونی فوج کے افسانوی دفاعی نظام کے زوال، اور صہیونی شرپسندوں کی خود ساختہ اقتدار کی تباہی کا نقطۂ آغاز ہے۔

اعلامیہ کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن رحیم
فَإِذَا لَقِیتُمُ الَّذِینَ کَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ

ملت غیور ایران!

آپریشن "وعدۂ صادق 3" کی گیارہویں افتخار آمیز لہر، جو "فتاح" میزائلوں کی پہلی نسل کے ذریعے انجام دی گئی، صہیونی فوج کے افسانوی دفاعی نظام کے خاتمے اور صہیونی شرپسندوں کی تباہی کا نقطۂ آغاز ہے۔

ہم اس عظیم کامیابی پر ملتِ ایران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فداکار کمانڈروں اور فضائیہ کے جانثار مجاہدین کو صمیمِ قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایران کے طاقتور اور جدید میزائل فتاح نے آج رات صہیونی بزدلوں کے پناہ گاہوں کو بار بار لرزا کر رکھ دیا اور تل ابیب کے جنگ پسند اتحادیوں کو — جو خام خیالی اور بے بنیاد توہمات میں مبتلا ہیں، ایران کا پیغامِ اقتدار پہنچا دیا ہے۔

آج رات کا میزائل حملہ اس حقیقت کا اعلان تھا کہ ہم نے مقبوضہ سرزمینوں کے آسمان پر مکمل برتری حاصل کر لی ہے اور اب غاصب صہیونی ایرانی میزائل حملوں کے سامنے بالکل بے بس ہو چکے ہیں۔

مَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

شعبۂ تعلقات عامہ

News ID 1933638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha