مسلمان
-
خطے کے استحکام اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرین گے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عزم دہرایا ہے۔
-
مسلم ممالک کا فوجی اتحاد ہی صہیونیوں سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے، ایڈمرل علی رضا تنگسیری
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ صہیونیوں کو سبق سکھانے کا واحد راستہ "اسلامی فوجوں کا اتحاد" ہے۔
-
نو مسلم جنوبی کوریا کے "گلوکار داؤد کم" نے اسلام کیوں قبول کیا؟
داؤد کم نے مسلمان ہونے کے بعد ایران کا سفر کیا اور ایرانی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے اسلام قبول کرنے کی روداد سنائی۔
-
ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے
عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے ہیں۔
-
سامراجی قوتوں کی سازشوں سے مسلم دنیا کو آگاہ کیا، علامہ شہنشاہ نقوی
ایک بیان میں پاکستانی معروف عالم دین نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ آج مسلمان ہی دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جن کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے لہٰذا ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
-
مسجد اقصی کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، مسلمانوں اور عیسائیوں کی تنظیم کا انتباہ
بیت المقدس اور مذہبی مقدسات کی حامی مسلمانوں اور عیسائیوں کی تنظیم نے صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
-
بھارتی ریاست ہریانہ میں 2 مسلمانوں کو گاڑی سمیت زندہ جلادیا
بھارتی میڈیا کے مطابق لاش ملنے کے واقعے کے اگلے دن 5 ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
-
قم المقدس میں جشن مولود کعبہ عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد؛
مسلمان فرقہ بندیوں سے نکل کر امت واحدہ بن جائیں، مقریرین
قدیم مدرسہ علمیہ فیضیہ دارالشفاء کانفرنس ہال میں جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں پاکستان کے اہل سنت علمائے کرام کے 40رکنی وفد نے بطور خاص شرکت کی۔
-
ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے چانسلر سے امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات؛
پاکستان کے مسلمان اعتقادی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں/پاکستان کا استحکام اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے
حجۃ الاسلام سید ابو الحسن نواب نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں کہاکہ جب ملعون رشدی کے خلاف ایران سے امام خمینیؒ کا فتویٰ آیا تو اس کا پاکستان میں سب سے زیادہ خیر مقدم کیا گیا۔ پاکستان کے مسلمان اعتقادی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں۔
-
مسلمانوں کو اپنی اصل شاخت اور پہچان کی جانب رجوع کرنے کی ضرورت ہے، علامہ سید جواد نقوی
تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے زیر اہتمام وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی معروف ممتاز عالم دین نے کہاکہ مسلمانوں کو اپنی اصل شاخت اور پہچان کی جانب رجوع کرنے کی ضرورت ہے، جس نے انہیں عرب کے ریگزاروں سے اٹھا کر دنیا کا حاکم بنایا تھا۔
-
آج مسلمانوں کو الگ اور ہندوؤں کو الگ کھڑا کیا جا رہا ہے، فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج مسلمانوں کو الگ اور ہندوؤں کو الگ کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ذمہ دار کون ہے؟
-
تحریک بیدارئ امت مصطفی پاکستان کے زیر انتظام وحدت امت کانفرنس کا انعقاد
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفرقہ وہ خنجر ہے جو دشمن نے مسلمانوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے، جس سے مسلمان عرصے سے اپنے ہی پیکر کو قصائیوں کی طرح چھیر پھاڑ رہے ہیں، یہ ہتھیار پھینک دینا چاہیے۔
-
تخریب و تعمیر کے ذریعہ سرمایہ دارانہ نظام مسلم دنیا کے وسائل پر قابض ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ اس وقت دو سو سے زائد ممالک تسبیح کے دانوں کی طرح مل کر انسانیت کے استحصال میں مصروف ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام خود پرستی کا نظام ہے جس کے ظاہری نعروں میں اتنی کشش ہے کہ لوگ ان سے متاثر ہو کر خود کو اس نظام کے سانچہ میں ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
روہینگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی خرابی کا شکار،ہمسایہ ممالک سے مدد کی اپیل
میانماری فوج اور وہاں کے انتہاپسندانہ اور دہشتگردانہ اقدامات سے تنگ آکر روہنگیا مسلمانوں کی مہاجرت کا سلسلہ جاری ہے، 200 روہنگیا مسلمانوں کو لے جانی کشتی سمندر میں خرابی کا شکار ہو کر راستہ تلاش کرتی پھر رہی ہے جب کہ 8 مسافر ابھی تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔
-
سرمایہ دارانہ نظام کا مقابلہ ملی و اسلامی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہاکہ پاکستان میں اسلام دشمن قوتوں نے ڈالرز خرچ کر کے فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دی، آج صورتحال یہ ہے کہ پاکیزگی، معنویت، تقدس، خدا پرستی اور محبت کے جذبات پر عناد، عدم برداشت اور شدت پسندی حاوی ہے۔
-
مسلمان ممالک میں اطلاعات کے بہاﺅ کو یکجا کرنے اورہم آہنگی لانے کی ضرورت ہے،پاکستانی وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اوآئی سی وزرائےاطلاعات کے بارھویں اجلاس میں اسلاموفوبیا، فیک نیوز اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لئے 7 اہم تجاویز پیش کردی ہیں۔
-
شدت پسندوں کا تشیع اور تسنن سے کوئی تعلق نہیں ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شیعہ اور سنّی، دونوں طرف کچھ شدت پسند پائے جاتے ہیں جن کا تشیع اور تسنن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان شدت پسندوں کو، اصل مذہب پر الزام تراشی کی راہ ہموار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور ان لوگوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔
-
بھارت میں دہشتگردی کے شبہے میں 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے شبہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔
-
سلمان رشدی کے حوالے سے انٹرویو، عمران خان کا تازہ ترین موقف+ویڈیو
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ انٹرویو میں، میں نے گستاخ رسول(ص) کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی۔ سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا، اسی تناظر میں رشدی کی بات کی۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب سے کوئی تعلق نہیں ہے/آیت اللہ خمینیؒ عظیم انسان تھے، ہادی مطر کا پہلا انٹرویو
ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی مطر نے امام خمینیؒ کی تعریف کی اور کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا شیطان اپنے انجام کے قریب ہے،علامہ امین شہیدی
علامہ محمد امین شہیدی نے توہینِ رسولؐ پر مبنی کتاب "شیطانی آیات" کے مصنف سلمان شاتم رشدی پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا شیطان اپنے انجام کے قریب ہے.
-
ہم ایک آزاد ملک بنانا چاہتے ہیں/امریکا سے دوستی چاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک غلام قوم کبھی اوپر نہیں آسکتی کیونکہ غلام صرف اچھے غلام بنتے ہیں اس لیے میں امریکا سے غلامی نہیں دوستی چاہتا ہوں۔
-
امریکہ میں چار مسلمانوں کو صرف اس لیے قتل کردیا گیا کیوں کہ وہ مسلمان تھے،عمران خان
پاکستانی سابق وزیر اعظم نے کہاکہ امریکہ میں چار مسلمانوں کو صرف اس لیے قتل کردیا گیا کیوں کہ وہ مسلمان تھے، اسی کو اسلاموفوبیا کہا جاتا ہے اور یہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔
-
مسلمانوں کو مسجدیں اپنے گھروں سے بھی زیادہ عزیز ہیں، بھارتی مسلم پرسنل لا بورڈ
حیدرآباد سے متصل شمس آباد میں "مسجد خواجہ محمود‘"کو راتوں رات شہید کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک اور مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت حرکت ہے۔
-
خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
کعبہ شریف کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا وبا کے باعث لگائی گئی تھیں۔
-
پاکستان میں شیعوں کے درمیان سب سے زیادہ ضرورت اتحاد کی ہے، علامہ غلام عباس رئیسی
پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی نے محرم الحرام کی مناسبت سے مجمع سیدالشہداء العالمیہ قم میں منعقدہ مجلسِ عزا سے خطاب میں کہا کہ محرم ہمیں اپنی زمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے۔
-
علامہ محمد امین شہیدی سے خصوصی گفتگو ﴿حصہ اول﴾
بھارت میں پیغمبر اکرم ﴿ص﴾ کی توہین کے پس پردہ عوامل/ دہشتگردوں کی تفرقہ اندازی
علامہ محمد امین شہیدی نے بھارت میں پیغمبر اکرم ﴿ص﴾ کی شان میں توہین کے پس پردہ عوامل کی وضاحت دینے کے ساتھ کہا کہ مغرب کی جانب سے عالمی سطح پر دہشتگرد گروہ بنانے کا مقصد اسلام کا پر تشدد چہرہ دکھانا ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حج/امریکہ اسلام کو بیداری اور سعادت کی راہ سے ہٹانے کی کوشش میں ہے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امسال بھی حجاج کرام کے نام رہنما پیغام جاری کیا جس میں آپ نے حج کے رموز و اسرار، عالم اسلام کی توانائیوں اور چیلنجز اور دشمنوں کی سازشوں کی نشاندہی کی۔
-
بھارتی مسلمانوں کا گستاخي میں ملوث عہدیداروں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ
ہندوستان کے مختلف شہروں میں اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف مسلمانوں کے احتجاجی مظآہروں کا سلسلہ جاری ہے بھارتی مسلمانوں نے گستاخي میں ملوث بی جے پی کےعہدیداروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
-
بھارت میں امن پسند ہندوؤں کا اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے شرپسند ہندوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ
بھارت میں اسلامی مقدسات اور نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کے خلاف امن پسند ہندو بھی میدان میں آگئے ہیں اور انھوں نے اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے بی جے پی کے شرپسند رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ہندوستان کے لاکھوں مسلمان بھی سراپا احتجاج کررہے ہیں۔