22 ستمبر، 2022، 12:48 PM

بھارت میں دہشتگردی کے شبہے میں 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا

بھارت میں دہشتگردی کے شبہے میں 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے شبہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈٖیا سے نقل کیاہےکہ  بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے شبہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) تنظیم سے تعلق رکھنے والے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے بھارت کی 10 ریاستوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے 100 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہورہی تھی جس کے باعث گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے جن میں پی ایف آئی کے ریاستی صدر نذیر پاشا کا گھر بھی شامل تھا۔

دوسری جانب پی ایف آئی نے چھاپوں کے ردعمل میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم اس فاشسٹ حکومت کی اس مہم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں جو اختلاف رائے رکھنے والوں کی آوازیں دبانے کے لیے ہے۔

قبل ازیں ماضی میں بھی پی ایف آئی پر انتہاپسندی میں ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں، سال 2006 یہ پارٹی نیشنل ڈویلپمنٹ فرنٹ (این ڈی ایف) کی جانشین کے طور پر سامنے آئی تھی جس میں دیگر تنظیمیں بھی بعدازاں شامل ہوگئی تھیں۔

News ID 1912426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • zafar Iqbal IN 12:45 - 2022/09/23
      0 0
      ہندوستان میں ٹھگوں اور کرمنلوں کا گروپ برسراقتدار ہے۔ جو عالم اسلام کے لئے بھی ناسور ہے۔ جس کی سرکوبی عالم اسلام کے لئے فرض ہے۔