22 اکتوبر، 2022، 11:56 PM

مسلمان ممالک میں اطلاعات کے بہاﺅ کو یکجا کرنے اورہم آہنگی لانے کی ضرورت ہے،پاکستانی وزیر اطلاعات

مسلمان ممالک میں اطلاعات کے بہاﺅ کو یکجا کرنے اورہم آہنگی لانے کی ضرورت ہے،پاکستانی وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اوآئی سی وزرائےاطلاعات کے بارھویں اجلاس میں اسلاموفوبیا، فیک نیوز اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لئے 7 اہم تجاویز پیش کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اوآئی سی وزرائےاطلاعات کے بارھویں اجلاس میں اسلاموفوبیا، فیک نیوز اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لئے 7 اہم تجاویز پیش کردی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے استبول کانفرنس میں خطاب میں کہا کہ اجتماعی سیاسی ومعاشی وزن ڈالنے سے دنیا بھر میں مسلمان اقلیت کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوسکتا ہے، اس ضمن میں ہماری تجویز ہے کہ معلومات اور اطلاعات پر اجارہ داری اور نوآبادتی طرز کا مقابلہ کیاجائے۔

انکا کہنا تھا کہ غیرجانبدارانہ اور آزادانہ اطلاعات کی فراہمی اور ترسیل کا نظام قائم کیاجائے، اطلاعات پر دانستہ کنٹرول کے ذرائع سے اسلام اور مسلمانوں کے تشخص کے بارے میں خاص سوچ پھیلائی جارہی ہے. بہت سارے مسلمان ممالک میں آزاد میڈیا کام کررہا ہے جس نے عوام کے ذہنوں میں جگہ بنالی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ مسلمان ممالک میں اطلاعات کے بہاﺅ کو یکجا کرنے اورہم آہنگی لانے کی ضرورت ہے، اسلام اور مسلمان معاشرے کے بارے میں مسلمان ممالک کے اندر پھیلائے جانے والے غلط تصورات سے نمٹنے کی بھی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے مزید فروغ، عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت، اجتماعیت میں اضافے اور اظہار رائے کی آزادی پر توجہ مرکوز کی جائے،حساس مگر عالمی سطح پر نمایاں ہونے والے یہ موضوعات ہمار ہداف ہونا چاہئے جنہیں مسلمانوں اور مسلمان ممالک کے خلاف غلط اور گمراہ کن نیت سے استعمال کیاجاتا ہے ہمیں فیک نیوز کا سچی خبروں کے ذریعے مقابلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے سوشل میڈیا پر رجحان بنانے والے طریقوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بنانا ہوگی، ہمیں عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کی راہ ہموار کرنا ہوگی، روبوٹس سے عوامی رائے پر اثراندا ہونے کے ہتھکنڈوں سے نمٹنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرولز کی جگہ حقیقی رائے شماری اور آگہی کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، ایسے قوانین کی ضرورت ہے جس کے تحت نفرت پھیلانے اور دھوکہ دہی کرنے والوںکی نشاندہی ہو اور انہیں سزا مل سکے، ان اقدامات کے ساتھ ساتھ بنیادی آزادیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا عالمی دن منانے کی قرارداد کی منظوری بڑا قدم ہے ہمیں اس قرارداد سے پیدا ہونے والی تحریک کی رفتار اور دائرے میں وسعت لانے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ہم ’او۔آئی۔سی‘ کے سیکریٹری جنرل سے درخواست کرتے ہیں کہ اسلاموفوبیا کے لئے خصوصی نمائندے کا تقرر کریں،اسلاموفوبیا کے لئے نمائندہ خصوصی کے تقرر کا فیصلہ اسلام آباد میں ’او۔آئی۔سی‘ وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس میں منظور کردہ قرار دادمیں ہوا تھا۔

News ID 1912767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha