17 ستمبر، 2024، 8:45 AM

خطے کے استحکام اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرین گے، صدر پزشکیان

خطے کے استحکام اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرین گے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عزم دہرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عوام کی اقتصادی مشکلات حل کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حقائق کو چھپانے کے لئے نہیں بلکہ عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے اقتدار میں آئے ہیں۔

ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ عوام کے لئے اذیت کا باعث بننے والے عناصر کے سامنے مقاومت کریں گے۔ حکومت عوام کی خدمت کے لئے دن رات محنت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک ہمارے دوست اور برادر ہیں جن کے ساتھ مل کر خطے کے استحکام اور مسلمانوں کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ اقتصادی پارٹنرز کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید تقویت دیں گے۔ یورپی ممالک کے ساتھ اختلافات اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے راہ حل تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مفادات کی خاطر ہر اس ملک کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں جو ہمارے حقوق کو تسلیم اور ایرانی عوام کا احترام کرے۔

News ID 1926695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha