مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارت کی ریاست ہریانہ میں 2 مسلمانوں کو مبینہ طور پر گاڑی سمیت زندہ جلادیا گیا۔ مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق مرنے والے ناصر کی عمر 25 اور جنید 35 سال کا تھا جنہیں راجستھان سے اغوا کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کو بدھ کو اغوا کیا گیا اور اگلے روز جلی ہوئی گاڑی سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
بھارتی پولیس کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اس واقعے میں گائے کی حفاظت کرنے والے انتہاپسند تو شامل نہیں کیونکہ جنید پر گائے کی اسمگلنگ کے 5 مقدمات درج تھے جبکہ ناصر کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مونو مانیسر، لوکیش سنگھیا، رنکو سینی، انیل اور سری کانت پر مسلمان افراد کے اغوا کا الزام لگایا گیا ہے۔
پانچوں ملزمان انتہا پسند مذہبی تنظیم کے کارکن ہیں جو گائے کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ