20 جنوری، 2026، 11:54 AM

ایران میں بدامنی پورے خطے کے خلاف سازش تھی، رہبر معظم انقلاب کے سینیئر مشیر

ایران میں بدامنی پورے خطے کے خلاف سازش تھی، رہبر معظم انقلاب کے سینیئر مشیر

رہبر انقلاب کے مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران میں حالیہ بیرونی حمایت یافتہ بدامنی ایک منظم علاقائی منصوبے کا حصہ تھی، جس کا مقصد پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس کے دوران خطے اور دنیا کی اہم پیش رفت، بالخصوص ایران اور عراق کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ولایتی نے حالیہ عراقی پارلیمانی انتخابات پر عراقی قوم کو مبارکباد دی اور عوام کی بھرپور شرکت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نوری المالکی جیسے رہنماؤں کی قیادت اور انتظام کے نتیجے میں حاصل ہونے والی یہ کامیابی عراق کے علاقائی اور عالمی مقام کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنی ہے۔

ایران میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے علی اکبر ولایتی نے کہا کہ نوری المالکی رہبرِ انقلاب کے واضح مؤقف سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہبرِ انقلاب نے اس واقعے میں ایرانی قوم کے ہاتھوں امریکہ کی شکست کو واشنگٹن اور صہیونی حکومت کی سابقہ ناکامیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ دشمن نے اس سازش کو وسیع تیاری کے ساتھ بڑے اہداف کے لیے شروع کیا تھا، تاہم ایرانی قوم نے اسے ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان فتنوں میں ملوث ہونے پر امریکہ کو جواب دہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے رہبرِ انقلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایرانی قوم نے فتنہ کی کمر توڑی ہے، اسی طرح خدا کے فضل سے فتنہ برپا کرنے والوں کی بھی کمر توڑنی ہوگی۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اگرچہ یہ سازش ناکام بنا دی گئی ہے، تاہم امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد پہلے سے زیادہ سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ صرف ایران کے خلاف نہیں تھا بلکہ پورے خطے کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران، عراق، لبنان میں حزب اللہ، فلسطین اور یمن کی تحریک انصاراللہ تمام استکباری طاقتوں، خصوصاً صہیونیوں، کے مقابلے میں متحد ہو کر کھڑے رہیں گے۔

ڈاکٹر ولایتی نے عراق سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے لیے عراقی حکومت اور عوام کے عزم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی خودمختاری کا تحفظ، اس کی سرزمین کی سالمیت، اور عوام کی فلاح و ترقی اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی ترجیحات میں شامل ہیں۔

News ID 1937776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha