ایران عراق
-
ایرانی صدر کی بغداد میں عراقی ہم منصب سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "ڈاکٹر مسعود پزشکیان" اپنے تین روزہ دورے پر آج صبح عراق پہنچ گئے ہیں۔
-
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا شہید سلیمانی کی جائے شہادت کا دورہ
ڈاکٹر پزشکیان نے بغداد ائیرپورٹ پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے باضابطہ استقبال کے بعد شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی جائے شہادت دورہ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
عراقی وزیر اعظم کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات؛
اربعین کے موقع پر عراقی عوام کی سخاوت مندانہ میزبانی بہت اہم اور بڑی حیرت انگیز ہے
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ اربعین کے زائرین کی اتنی بڑی تعداد کی عراقی عوام کی جانب سے کریمانہ مہمان نوازی اور اسی طرح اس عظیم پروگرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عراقی حکومت اور عہدیداروں کے اقدامات، بہت اہم اور حیرت انگیز کام ہے۔
-
تفتان بارڈر پر زائرین کو اشیائے خوردونوش غیر معیاری اور مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایران عراق جانے والے زائرین کی سفری مشکلات کے ازالے کے لیے حکومتی سطح پر مناسب اقدامات کیے جائیں۔
-
ایران عراق جانیوالے زائرین کو ممکنہ سہولت دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں واقعے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند کیے بغیر سکیورٹی انتظامات بڑی کامیابی ہے۔
-
ایران اور عراق کے سربراہان مملکت کا دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق
ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے عراقی صدر عبداللطیف راشد کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
-
ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ پر اتفاق
بغداد میں ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ اور عراقی وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
2024ء کی اربعین مشی کا پرشکوہ انعقاد ایران اور عراق کی ترجیح ہے، ایرانی سفیر
عراق میں ایران کے سفیر نے کہا کہ 2024ء کی عظیم الشان اربعین مشی کا انعقاد ایران اور عراق کی اہم ترجیح ہے۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
عراقی کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی کا دورہ ایران کیوں اہم ہے؟
عراقی کردستان کے سربراہ کا تہران کا دورہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عراق کے تمام نسلی اور مذہبی طبقات کے ساتھ جامع تعاون کی پالیسی کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔
-
مہر نیوز کی رپورٹ؛
عراقی کردستان ریجن کے سربراہ کا دورۂ ایران
عراق کے کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی کا تقریباً تین سال بعد ایران کا دورہ فریقین کے درمیان سیاسی، سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی معاملات پر بات چیت کے مقصد سے انجام پارہا ہے۔
-
ایران اور عراق کے صدور کی ٹیلی فونک بات چیت؛ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد نے منگل کے روز ٹیلی فونک ملاقات کی، جس میں فریقین نے تہران بغداد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
-
ایران عراق کے استحکام اور سلامتی کی حمایت کرتا ہے، ایرانی چیف جسٹس
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین اژہ ای نے بدھ کے روز بغداد میں عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ تہران عراق کے استحکام، سلامتی اور ترقی کی حمایت کرتا ہے۔
-
موساد پر حملے کا مقصد ایران کی سلامتی میں خلل ڈالنے والوں کو سزا دینا تھا، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اربیل میں موساد کے مرکز پر ایران کا حالیہ حملہ عراق کے خلاف نہیں بلکہ ایران کی قومی سلامتی کو چیلینج کرنے والوں کے خلاف جوابی اقدام ہے۔
-
دھونس دھمکی کا دور ختم ہوچکا، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، سربراہ ایرانی سلامتی کمیشن
ایران کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ دشمن جان لے کہ اگر وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکانے اور ہمارے ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتا ہے تو ہم ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔
-
ایران سے ملنے والی سرحدی پٹی سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے کنٹرول سنبھال لیا ہے، عراق سرحدی حکام
عراقی بارڈر گارڈ ز کے کمانڈر نے صوبہ اربیل کے سیکیورٹی علاقے اور ایران کے ساتھ سرحدی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے غیر قانونی مسلح گروپوں کے ساتھ جھڑپ کی خبر دی ہے۔
-
ایران_عراق ریلوے لائن کے لئے عملی اقدامات شروع ہوچکے ہیں، ایرانی سفیر
بغداد میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ عراق اور ایران کے سربراہان کی جانب سے سیاحت اور زائرین کی نقل و حمل کے لئے ریلوے لائن منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی سنجیدہ کوشش جاری ہیں۔
-
ہم نے کرد مسلح گروہوں کو ایران کی سرحد سے نکال دیا ہے، عراقی وزیرخارجہ
عراقی وزیر خارجہ نے اعلان کہا ہے کہ ایرانی سرحد سے مسلح کرد جنگجوؤں کی منتقلی شروع کر دی ہے۔
-
مشکل وقت میں ایران کی مدد کبھی نہیں بھولیں گے، عراقی وزیراعظم
عراقی وزیراعظم نے شہدائے مقاومت شہید جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مقاومت ایران اور عراق کی دوستی کی ایک زندہ مثال ہیں۔
-
ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ کی اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کا کچھ دیر قبل، عراق میں ان کے عراقی ہم منصب نے بغداد ائیر پورٹ پر پرتباک استقبال کیا ہے۔
-
ایران عراق میں مداخلت نہیں کر رہا؛ مغرب کو عراق کے حالات کا ادراک کرنا چاہیے، عراقی وزیر اعظم
عراقی وزیر اعظم نے ایران-سعودی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اس کے حصول میں بغداد کے "بڑے کردار" پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتا اور مغرب کو عراق کے حالات کو سمجھنا چاہیے۔
-
ایران عراق کی سلامتی اور استحکام کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے، آیت اللہ رئیسی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عراق کے وزیر دفاع ثابت محمد سعید رضا العباسی کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عراق کی سرزمین اپنے پڑوسیوں کے خلاف سازشوں یا خطروں کی سرزمین نہیں ہونی چاہیے۔
-
"امت واحدہ پاکستان " کا چالیس رکنی وفد ایران عراق روانہ
امت واحدہ کے زیر اہتمام پاکستان کے علماء، سادات کرام اور مومنین کرام کا چالیس رکنی وفد اسلام آباد سے ایران روانہ ہوگیا جو بعد ازاں عراق میں قیام پزیر ہوگا۔
-
عراقی وزیر اعظم کی حرم امام رضا علیہ السلام پر حاضری
عراقی وزیر اعظم ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچے جہاں انہوں نے مختصر قیام کیا، انہوں نے حرم امام رضا علیہ السلام پر خصوصی حاضری دی اور دعا مانگی۔