16 جون، 2024، 9:14 PM

ایران اور عراق کے سربراہان مملکت کا دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

ایران اور عراق کے سربراہان مملکت کا دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے عراقی صدر عبداللطیف راشد کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے عراقی صدر عبداللطیف راشد کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کے دوران اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اس دوران عراقی صدر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

عبداللطیف راشد نے کہا کہ عراقی حکومت ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور دونوں ممالک کے مفادات کی تکمیل کے لیے گہرے اقتصادی تعلقات کو ضروری سمجھتے ہیں۔

 ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات دوطرفہ سیاسی تعلقات کے فروغ  میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خاص طور پر غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے عراق کے موثر اور "باوقار" موقف کی تعریف کی۔

News ID 1924750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha