8 مئی، 2024، 10:14 PM

2024ء کی اربعین مشی کا پرشکوہ انعقاد ایران اور عراق کی ترجیح ہے، ایرانی سفیر

2024ء کی اربعین مشی کا پرشکوہ انعقاد ایران اور عراق کی ترجیح ہے، ایرانی سفیر

عراق میں ایران کے سفیر نے کہا کہ 2024ء کی عظیم الشان اربعین مشی کا انعقاد ایران اور عراق کی اہم ترجیح ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے عراق کے شہر زرباطیہ کی سرحد پر عراقی وزیر داخلہ کے مشیر کے ساتھ مشترکہ ملاقات میں کہا کہ پچھلے سال اربعین حسینی کی مشی کے انتظامات کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل رہی جو کہ ایرانی اور عراقی حکام کی مشترکہ انتھک جد و جہد اور اس کانگرس کی فعالیت کے رہین منت تھی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین حسینی کے ایام میں ٹریفک حادثات کو کم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے جیسا کہ نائب وزیر نے بتایا کہ ان راستوں پر بہتر راہنمائی کے لئے سائن بورڈوں کی تنصیب پر کام کیا جا رہا ہے، جو کہ ایک مستحسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر زائرین مہران کراسنگ سے سفر کرتے ہیں، جس کے لیے یقینی طور پر اربعین حسینی کے دنوں میں بہتر سہولیات بشمول پبلک سینیٹری، کولنگ شیڈ اور پانی اور برف ذخیرہ کرنے کے وسائل کی ضرورت ہے جن کا انتظام فریقین کے درمیان ہم آہنگی اور تعامل سے کیا جاتا ہے۔

عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ عراقی فریق کے تعاون سے مہران کی سرحد پر برف کا ایک شیڈ قائم کیا جائے گا۔ تاہم پچھلے سالوں کی نسبت امسال بہتر اربعین کے لئے درکار وسائل اور انتظامات کا فریقین کو جائزہ لینا ہوگا۔

News ID 1923837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha