25 جولائی، 2024، 6:35 PM

تفتان بارڈر پر زائرین کو اشیائے خوردونوش غیر معیاری اور مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے

تفتان بارڈر پر زائرین کو اشیائے خوردونوش غیر معیاری اور مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایران عراق جانے والے زائرین کی سفری مشکلات کے ازالے کے لیے حکومتی سطح پر مناسب اقدامات کیے جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عراق جانے والے زائرین کی سفری مشکلات کے ازالے کے لیے حکومتی سطح پر مناسب اقدامات کیے جائیں، پاکستان سے عراق جانے والے کچھ زائرین کو جعلی ویزوں کے اجراء اور عراق میں انہیں شدید قانونی مشکلات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جعل سازی کے اس عمل کو بلا تاخیر روکا جانا چاہئیے، زیارات کی آڑ میں کسی بھی غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، جن کی وجہ سے زائرین کرام کو مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو ضروری اشیائے خوردونوش غیر معیاری اور مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے، کوئٹہ سے تفتان تک کے سفر کو محفوظ ترین بنانے اور دیگر مشکلات کے خاتمے کے لیے بلوچستان حکومت سے بات کی جائے، زائرین کو درپیش مشکلات سے متعلق شکایات سیل تشکیل دیا جائے، تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس کی تعمیر کے لیے پلاننگ کمیشن سے گفت و شنید انتہائی ضروری ہے، ایف سی اور متعلقہ وزارت کے ساتھ مل کر زائرین کے لیے عارضی رہائش گاہیں قائم کی جائیں، رویت ہلال کمیٹی کو مذید مضبوط اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس مشاورتی عمل میں دیگر علاقے کے علماء کو بھی شامل کیا جائے، ایران اور دیگر ممالک جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کے لیے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی کے فوری قیام کا اعلان۔

News ID 1925597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha