13 جون، 2024، 4:11 PM

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ پر اتفاق

بغداد میں ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ اور عراقی وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری اور عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بغداد میں ملاقات کی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری" آج ایک وفد کی سربراہی میں تہران سے بغداد کے لیے روانہ ہوئے۔

وہ اس دوران اعلی عراقی حکام کے ساتھ ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات کی روشنی میں تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیں گے۔

دونوں دوست اور برادر ممالک کے مشترکہ مفادات، سیکورٹی چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنا، علاقائی ممالک کی سلامتی اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشاورت، ایرانی عبوری وزیر خارجہ کے ایجنڈے میں  شامل ہے۔

News ID 1924654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha