13 جون، 2024، 1:32 PM

ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی سربراہ او آئی سی سے ٹیلی فونک گفتگو، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی سربراہ او آئی سی سے ٹیلی فونک گفتگو، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے ٹیلفون پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سے رابطہ کیا اور مشرق وسطی مخصوصا غزہ کے جنوبی شہر رفح پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ رفح میں صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لئے اسلامی ممالک کی طرف سے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

علی باقری نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد لاطینی امریکی ممالک نے بھی اقدامات کئے ہیں۔ اسلامی ممالک کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر او آئی سی کے سربراہ حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ صہیونی حکومت کے خلاف اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلامی ممالک کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے۔

News ID 1924649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha