مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی سائٹ حدشوت بزمان نے رفح میں ایک سکیورٹی واقعے میں قابض صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح رفح کے قریب ایک آرمی پرسنل کیریئر پر اینٹی آرمر میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں کیریئر پر آگ لگ گئی اور اندر موجود آٹھ سپاہی جل کر ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل عبرانی ذرائع نے غزہ میں صیہونی رجیم کی بکتر بند گاڑی کے راستے میں بم پھٹنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ: غزہ کی پٹی میں صیہونی رجیم کی بکتر بند گاڑی کے پاس نصب بم کے پھٹنے سے اسرائیلی فوجوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ رفح شہر میں آج صبح سے مزاحمتی فورسز اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جب کہ اس دوران صیہونی رجیم اس شہر پر زمینی اور سمندری راستوں سے حملوں کے ساتھ بمباری بھی کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ