13 جون، 2024، 1:24 PM

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

سیستان و بلوچستان کی صوبائی پولیس نے کہا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کی پولیس نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے صوبے کے مختلف مقامات پر مشتبہ مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کی ہے۔

صوبائی پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کاروائی کے دوران صوبے کے مختلف مقامات سے تین ہزار سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کے قبضے سے سنگین نوعیت کے اسلحے بھی برامد ہوئے ہیں۔

News ID 1924647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha