1 دسمبر، 2022، 1:02 PM

عراقی وزیر اعظم کی حرم امام رضا علیہ السلام پر حاضری

عراقی وزیر اعظم کی حرم امام رضا علیہ السلام پر حاضری

عراقی وزیر اعظم ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچے جہاں انہوں نے مختصر قیام کیا، انہوں نے حرم امام رضا علیہ السلام پر خصوصی حاضری دی اور دعا مانگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچے جہاں انہوں نے مختصر قیام کیا، انہوں نے حرم امام رضا علیہ السلام پر خصوصی حاضری دی اور دعا مانگی۔

خیال رہے کہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔

عراقی وزیراعظم اپنے دورے کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے بعد مشہد پہنچے ہیں۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم السوڈانی کا ایران کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

News ID 1913451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha