13 جنوری، 2026، 5:56 PM

برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ، ایرانی وزیر خارجہ کا شدید ردعمل

برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ، ایرانی وزیر خارجہ کا شدید ردعمل

وزير خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے اپنی برطانوی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں لندن میں ایرانی سفارت خانہ کے تحفظ میں برطانوی حکومت کی ناکامی پر سخت تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے لندن میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے تعلق سے  پیر کی رات اپنی برطانوی ہم منصب محترمہ کوپرکے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

انھوں نے اپنی اس ٹیلیفونی گفتگو میں غیر ملکی سفارت خانوں کے تحفظ کے تعلق سے برطانوی حکومت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی اور کہا کہ ایرانی سفارت خانے اور دیگر سفارتی مراکز کی حفاظت بین الاقوامی قوانین کی رو سے لندن حکومت کی ذمہ داری ہے۔   

انھوں نے لندن میں ایرانی سفارتخانے پر  ایران دشمن شر پسندوں کے حملے کے لئے برطانوی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا اور اپنی برطانوی ہم منصب پر واضح کیا کہ  لندن میں ایرانی سفارتی مراکز کے تحفظ میں برطانوی حکومت کی کوتاہیوں اور تقصیرکی تکرار کی صورت میں تہران  ضروری اقدامات انجام دے گا۔

News ID 1937674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha