15 جنوری، 2026، 11:52 PM

ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، عراقچی

ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بیجنگ کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 25 سالہ اسٹریٹجک معاہدے پر عملدرآمد میں تیزی لانے اور مستقبل میں مزید تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

عراقچی نے چین کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے پرامن مظاہروں کو امریکہ اور صہیونی حکومت نے مداخلت کرکے پرتشدد رخ دیا اور دہشت گردوں نے داعش کے طرز پر بے گناہ لوگوں کے گلے کاٹے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو اس سے پورا خطہ متاثر ہوگا اور مشرق وسطی کی سیکورٹی خطرے میں پڑجائے گی۔

گفتگو کے دوران چینی وزیر خارجہ نے ایران کی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر ایران کے جائز اور منطقی موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔

News ID 1937712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha