مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ ٹرمپ اور نتن یاہو کے ہاتھ ایرانی جوانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے خون سے رنگین ہیں۔
تہران میں شہداء امنیت کی تشییع جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے جنرل پاکپور نے کہا کہ شہداء نے داعشی دہشت گردوں کے سامنے عوام کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی سرپرستی میں تربیت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف پیر کے دن ایرانی عوام کا اجتماع دنیا والوں کے سامنے اسلامی جمہوری ایران کی عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹرمپ اور نتن یاہو ایرانی جوانوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے قاتل ہیں۔ ان کی جنایت کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے آقاؤں کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ جوابی کاروائی کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب مکمل طور پر آمادہ ہے اور اللہ تعالی پر ایمان، رہبر معظم کی قیادت اور عوامی حمایت کے ساتھ وائٹ ہاؤس اور تل ابیب کے حکمرانوں کی مکروہ سازشوں کو ناکام بنادے گی۔
آپ کا تبصرہ