26 مارچ، 2024، 3:03 PM

تحریک جہاد اسلامی کے رہنما کی مہر نیوز سے گفتگو:

خطے کے عوام کے دل فلسطین کے ساتھ، حکومتیں مدد کرنے کی اجازت نہیں دیتیں

خطے کے عوام  کے دل فلسطین کے ساتھ، حکومتیں مدد کرنے کی اجازت نہیں دیتیں

فلسطینی تنظیم کے نمائندے نے کہا کہ خطے کے عوام دل سے فلسطین اور مسجد اقصی کے ساتھ ہیں تاہم حکومتیں فلسطین کی مدد کرنے نہیں دیتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے نے تہران میں 31 ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش کے دوران کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں دو ارب سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔ اگر مسلمان تھوڑی بھی مدد کرتے تو فلسطین کا مسئلہ حل ہوچکا ہوتا۔

ناصر ابوشریف نے کہا  کہ مسلمان دل سے فلسطین کے ساتھ ہیں لیکن حکومتیں کمزور ہیں جو فلسطینیوں کو مدد دینے سے منع کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اقوام کو انقلاب کی ضرورت ہے جس طرح ایران میں اسلامی انقلاب آیا اسی طرح دوسرے ممالک میں بھی انقلاب کی ضرورت ہے۔ لوگوں کی رائے تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مصر کے عوام بھی فلسطین کے ساتھ ہیں لیکن جب تک رفح بارڈر کھل نہیں جاتا کوئی کام ممکن نہیں ہے۔ مصر سمیت خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے عوام فلسطین کے ساتھ ہیں لیکن حکومت ان کی مدد کی بھی اجازت نہیں دیتی ہیں۔

ناصر ابوشریف نے بعض اسلامی حکومتوں کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موقف افسوسناک ہے بلکہ کچھ ممالک فلسطین کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دیتے ہیں۔

News ID 1922841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha