مہر خبررساں ایجنسی نے آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ سڈنی اور میلبورن میں صہیونی حکومت کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کے شرکاء نے شہید حسن نصر اللہ پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے لبنان اور فلسطین کے عوام کی حمایت پر تاکید کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل دہشت گرد کے نعرے درج تھے۔
صہیونی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں نتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ