مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ہفتے کے روز ایک صدارتی حکم جاری کرکے اسرائیلی اقدامات میں حائل رکاوٹوں اور نامساعد سیاسی، سکیورٹی اور میدانی حالات کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے۔
حکم میں اسرائیلی فوجی حملوں، غیر قانونی بستیوں کی توسیع، آبادکاروں کے تشدد، نقل و حرکت پر پابندیوں اور فلسطینیوں کی ٹیکس آمدنی روکنے کو انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں قرار دیا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں بھی ناسازگار صورت حال، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا نہ ہونا، تعمیر نو کی سست رفتار اور انتخابی مبصرین و عملے کی رسائی پر پابندیوں کے باعث انتخابات کی تیاریاں دشوار ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ فلسطینی سیاسی جماعتوں اور دھڑوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی مذاکرات کے لیے وقت فراہم کرنا اور فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین میں 2005 اور 2006 کے بعد سے اب تک صدارتی اور پارلیمانی انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ