مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی کمپنی برائے کیسپین آئل کے چیف ایگزیکٹو محمد حسین دانش فر نے ماسکو میں ایرانی سفارت خانے میں روس کے لیے ایران کے سفیر کاظم جلالی سے ملاقات کی۔
دانش فر روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جہاز سازی اور سمندر میں تیل و گیس کی ترقی کے لیے جدید آلات کی تیاری سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے روس گئے ہیں۔ انہوں نے ملاقات میں سفیر کو بحیرہ کیسپین کے خطے میں تیل و گیس کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات، جاری سرگرمیوں، منصوبوں اور موجودہ امکانات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں فریقین نے تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو وسعت دینے، ہائیڈروکاربن ذخائر کو ترقی دینے اور سمندر میں ضروری بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بحیرہ کیسپین کی تزویراتی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور اس اہم توانائی خطے میں روسی کمپنیوں کی استعداد سے استفادہ کرنے کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔
ملاقات کا مقصد بحیرہ کیسپین کے جنوبی حصے میں ایران کی تیل و گیس کی صنعت کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لینا اور اس خطے میں موجود امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات پر پیش رفت کرنا تھا۔
آپ کا تبصرہ