29 ستمبر، 2024، 1:32 PM

سید حسن نصراللہ کی شہادت، قم میں احتجاجی ریلی+ویڈیو

سید حسن نصراللہ کی شہادت، قم میں احتجاجی ریلی+ویڈیو

صہیونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد قم میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران دیگر شہروں کی طرح قم میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور طلباء کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے عالمی استکبار مخصوصا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں ایران اور مقاومت کے پرچم اور مقاومتی رہنماوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔

احتجاجی ریلی آستانہ اسکوائر سے شروع ہوکر مصلائے قدس پر اختتام پذیر ہوئی۔

News ID 1927014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha