22 جنوری، 2024، 4:11 PM

فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے، صہیونی حکومت پر پابندی کا مطالبہ

فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے، صہیونی حکومت پر پابندی کا مطالبہ

فرانس، اٹلی اور اسپین میں عوام کی بڑی تعداد نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یورپ کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف عوام بڑے پیمانے پر مظاہرے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور نسل کشی کے خلاف فرانس اور یورپ کے دیگر ممالک میں نتن یاہو حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہورے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عوام نے احتجاجی ریلی نکالی۔ منتظمین کے مطابق ریلی فرانس سے شروع ہوگی اور بیلجئم میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

ریلی کے شرکاء فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر صہیونی حکومت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

دوسری طرف اٹلی کے شہر ویچنزا میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوام نے اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ہیرے اور جواہرات کی بین الاقوامی نمائشگاہ میں صہیونی وفد کی شرکت پر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

دراین اثناء میڈرڈ سمیت اسپین کے دوسرے شہروں سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق عوام نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھے اور غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
مظاہرین غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

News ID 1921415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha