9 مارچ، 2024، 12:43 PM

اسپین، میڈریڈ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی ریلی

اسپین، میڈریڈ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی ریلی

اسپین کے دارالحکومت میں غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کی سڑکوں پر عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے عوام کی بڑی تعداد نے غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والی فلسطینی خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالیں۔

ریلی کے شرکاء فلسطینیوں کی نسل کشی پر صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے اور عالمی برادری سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے اقدامات کا مطالبہ کررہے تھے۔

گذشتہ عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے۔ شرکاء نے عالمی قوانین  اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اسرائیل کی شدید مذمت کی اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

News ID 1922481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha