2 مئی، 2024، 2:03 PM

فلسطین کے حق میں مظاہرے، اٹلی کے شہر میلان میں شہرہوں کی ریلی

فلسطین کے حق میں مظاہرے، اٹلی کے شہر میلان میں شہرہوں کی ریلی

اٹلی کے شہر میلان میں شدید بارش کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف ریلی میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ امریکی تعلیمی اداروں سے نکل دنیا کے مختلف خطوں تک پھیل گیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بارش کے باوجود فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی۔

میلان کے ہزاروں شہری بارش میں سڑکوں پر نکل۔ کر فلسطینیوں کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

الجزیرہ کے مطابق شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں صہیونی حکومت کے خلاف اور جنگ بندی کے حق میں پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔

دوسری جانب ترکی کے شہر ترابزون میں عوام نے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور صہیونی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔

News ID 1923705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha