مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف مظاہروں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
برطانیہ اور فرانس کے دارالحکومتوں میں عوام نے دوبارہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس اور لندن میں ہزاروں عوام اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف مظاہرے کیے۔
اناتولی نے کہا ہے کہ لندن میں برطانوی عوام نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھے اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔
آپ کا تبصرہ