مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک حملے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں اہلکار اس وقت زخمی ہوگئے جب مجاہدین نے پولیس کے ایک مرکز پر حملہ کردیا۔
باب الساہرہ کے علاقے میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ زخمی ہونے والے ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
حملے کے بعد صہیونی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور داخلی راستوں کو بند کردیا۔
رونامہ معاریو کے مطابق حملہ ایک فلسطینی جوان نے کیا تھا جو کہ صہیونی فوجیوں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگیا۔ صہیونی فوج نے فلسطینی جوان کی لاش کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ