مہر خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی جانب سے بے گناہ فلسطینی شہریوں پر مظالم اور نسل کشی کے خلاف یورپ میں عوامی مظاہرے ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عوام نے وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر جمع ہوکر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس کے علاوہ صہیونی حکومت کو اسلحہ کی ترسیل پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
القدس الاخباریہ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عوام کی بڑی تعداد نے غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ہالینڈ کے مختلف شہروں میں بھی لوگوں سے گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے عوام کے حق میں صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
القدس الاخباریہ کی دوسری رپورٹ کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن شہریوں نے فلسطین پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا اور حکومت سے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کی اپیل کی۔
آپ کا تبصرہ