14 اپریل، 2024، 1:59 AM

کسی بھی غلطی کی صورت میں اگلا ہدف "اردن" ہوگا، ایران

کسی بھی غلطی کی صورت میں اگلا ہدف "اردن" ہوگا، ایران

ایرانی مسلح افواج کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اردن پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں، صہیونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کے تعاون کی صورت میں اردن کو ہدف بنائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایران کی طرف سے جوابی حملے کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے اعلی عہدیدار نے علاقائی ممالک کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کے حالات کا گہری نظر سے جائزہ لے رہے ہیں۔ صہیونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کے تعاون کی صورت میں ایران اردن کو اگلا ہدف بنائے گا۔

اس سے پہلے بھی ایران نے اردن اور علاقائی ممالک کو خصوصی طور پر خبردار کیا تھا۔

News ID 1923292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha