14 اپریل، 2024، 4:04 AM

ایرانی ڈرون طیاروں مقبوضہ علاقوں میں پہنچنا شروع+ ویڈیو

ایرانی ڈرون طیاروں مقبوضہ علاقوں میں پہنچنا شروع+ ویڈیو

سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈرون طیارے مقبوضہ فلسطین میں پہنچنے کے بعد صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد ڈرون طیارے مقبوضہ فلسطین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے یروشلم میں ایرانی ڈرون طیاروں کی تصاویر جاری کی ہیں جو یروشلم کی فضاوں پر محو پرواز ہیں۔

ایرانی ڈرون طیاروں کے فضاوں میں نمودار ہوتے ہی صہیونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے دفاعی سسٹم کو بھی فعال کرکے ایرانی ڈرون طیاروں پر حملہ شروع کیا ہے۔

صہیونی اخبار ہارٹز نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل ختم ہوگئے ہیں تاہم کروز میزائل اور ڈرون طیارے اسرائیل کی طرف محو پرواز ہیں۔

News ID 1923301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha