14 اپریل، 2024، 7:14 AM

ایران کا جوابی اقدام گزشتہ تہتر سالوں میں ایک بے مثال کارروائی ہے

ایران کا جوابی اقدام گزشتہ تہتر سالوں میں ایک بے مثال کارروائی ہے

مغربی کنارے میں المیادین ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر ناصر اللحام نے کہا کہ ایران کے زیادہ تر فوجی حملے نیگیف، ایلات اور عقبہ سمیت مقبوضہ علاقوں کے جنوبی حصے سے اسرائیل کے اندر ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے میں المیادین ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر ناصر اللحام نے کہا: ایران کے زیادہ تر فوجی حملے نیگیف، ایلات اور عقبہ کے صحراؤں سمیت مقبوضہ علاقوں کے جنوبی حصے سے اسرائیل کے اندر ہوئے۔

 ناصر اللحام نے کہا کہ ایران کے فوجی حملوں کا ارتکاز مقبوضہ بیت القدس پر تھا جب کہ ایران کا واضح سیاسی پیغام بیت المقدس اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر مرکوز تھا۔

ناصر اللحام مزید کہا کہ گزشتہ تہتر سالوں میں ایران کی جوابی کارروائی بے مثال اور اس قدر واضح ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے ارد گرد کنیسٹ، ڈوم آف دی راک، بیت اللحم، جیریکو اور رام اللہ کے علاقوں سے گزرنے والے ایرانی راکٹ آسانی سے دیکھے جا سکتے ہیں اور لوگ اپنے موبائل فون سے ان مناظر کو محفوظ کر رہے ہیں۔

News ID 1923310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha