14 اپریل، 2024، 7:19 AM

ایران نے زبردست حکمت عملی کے ساتھ اہم اہداف کو نشانہ بنایا،گلوبل ٹائمز

ایران نے زبردست حکمت عملی کے ساتھ اہم اہداف کو نشانہ بنایا،گلوبل ٹائمز

چین کے روزنامہ گلوبل ٹائمز نے صیہونی رجیم کے خلاف ایران کے فوجی ردعمل کو زبردست اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرون طیاروں نے مقررہ اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر صیہونی رجیم کی حالیہ جارحیت کے جواب میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی ردعمل کے بعد غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے ایران کے جوابی حملوں کے عسکری پہلووں جائزہ لیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے اتوار کی صبح ایران کے جوابی حملوں پر چین کے سرکاری اخبار کے تبصرے کی طرف توجہ دلائی کہ اس ملک کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کی تزویراتی صلاحیت کی تعریف کی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق پر چین کے سرکاری اخبار "گلوبل ٹائمز" نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حالیہ حملے پر ایران کے جوابی میزائل اور ڈرون حملے کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا: ایران نے اپنی زبردست حکمت عملی کے ساتھ جوابی میزائل اور ڈرون حملے میں اسرائیل کے فوجی اہداف کو تباہ کر دیا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے 13 اپریل کی شام دمشق میں ملک کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر اسرائیل کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے سخت الفاظ میں اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

News ID 1923309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha