14 اپریل، 2024، 2:52 AM

صہیونی حکومت کے جوابی ردعمل کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے، ایران

صہیونی حکومت کے جوابی ردعمل کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے، ایران

سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی عہدیدار نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جوابی ردعمل کی صورت مٰیں پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی عہدیدار نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کی صورت میں ایران پہلے سے زیادہ سخت اور دندان شکن جواب دے گا۔

صہیونی حکومت کی جانب سے شام میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کے بعد ایران نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ درجنوں میزائل اور ڈرون طیارے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر فائر کئے گئے ہیں۔

News ID 1923298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha