14 اپریل، 2024، 3:29 AM

اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے حق دفاع کا استعمال کیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے حق دفاع کا استعمال کیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کے بارے میں کہا ہے کہ ایران نے دمشق میں سفارت خانے پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کے منشور کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف جوابی حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت خود کو حاصل دفاع کے حق کے تحت اسرائیل کے خلاف کاروائی کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملہ کیا جس میں شام میں فوجی مشاورت میں مصروف کئی ایرانی فوجی مشیر شہید ہوگئے۔ ایران نے آج جوابی کاروائی کرتے ہوئے صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے اصولوں اور اہداف کے حصول کا پابند ہے تاہم اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ہر قسم کے قانونی حق کو استعمال کرے گا۔ آج کی کاروائی اپنے قانونی حق کے استعمال کی ایک کڑی ہے۔ مستقبل میں بھی غیرقانونی اقدامات کے مقابلے میں ایران ایسی کاروائی سے ہرگز گریز نہیں کرے گا۔

News ID 1923300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha