13 فروری، 2024، 10:13 AM

انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے دفاعی شعبے میں قابل قدر ترقی کی ہے، جنرل سلامی

انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے دفاعی شعبے میں قابل قدر ترقی کی ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے سپاہ کی بحریہ کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کامیابی کے ساتھ جنگی گشیوں سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائر کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے افسران اور جوان اپنی جانوں کو ایران اور انقلاب اسلامی پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہر طرح کے خطرات اور مشکلات کے باوجود ہم ملکی مفادات اور سلامتی کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور عالمی طاقتوں نے مختلف شعبوں میں ہمارے لئے رکاوٹیں اور مشکلات ایجاد کیں تاہم انقلاب اسلامی نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پر قابو پالیا ہے اور دشمن کو مختلف میدانوں میں شکست سےدوچار کیا ہے۔ 

جنرل سلامی نے مزید کہا کہ آج ایرانی بحریہ کے پاس مختلف نوعیت کے میزائل اور دیگر اشیاء حرب موجود ہیں۔ ڈرون، بلیسٹک میزائل اور کروز میزائل بنانے میں ہم نے سنگ میل عبور کیا ہے جو ہماری پیشرفت اور ترقی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کئی شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم نے جنگی کشتیوں سے طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائر کئے ہیں۔

انہوں نے سپاہ کی بحریہ کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بحریہ کے جوان دنیا کے کسی بھی اقیانوس میں اپنی موجودگی کو یقینی بناسکتے ہیں۔ ہماری طاقت کی وجہ سے کسی کو بھی ایران کی سلامتی کے لئے خطرہ ایجاد کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

News ID 1921867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha