14 فروری، 2024، 12:23 AM

ایران، بحری جنگی جہاز سے دور مار بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کا تجربہ پوری طرح سے کامیاب

ایران، بحری جنگی جہاز سے دور مار بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کا تجربہ پوری طرح سے کامیاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ بحریہ اور ایرواسپیس فورس کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں ایک بحری جنگی جہاز سے دور مار بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کا تجربہ پوری طرح سے کامیاب رہا۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سپوتوں کے اس کامیاب تجربے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بڑی کامیابی کے نتیجے میں ہماری بحری طاقت کا دائرہ وہاں تک جائے گا جہاں تک ہم مناسب سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے جہاز دنیا کے کسی بھی کونے تک جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب جبکہ ان جہازوں پر دورمار بیلسٹک میزائل نصب کردئے گئے ہیں تو ہماری سلامتی کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن طاقتوں کے لئے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بحریہ کے ڈرون طیاروں، کروز میزائلوں اور بحری اہداف پر دقیق وار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس ہونے سے ہمارے ترقی یافتہ سسٹموں کے پیچیدہ مجموعے کی عکاسی ہوتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ کسی بھی سازش اور حماقت آمیز اقدام کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا ردعمل انتہائی شدید ہوگا اور سپاہ پاسداران بھی بڑی طاقتوں کو اپنے استحکام، طاقت اور عزم کا مزہ چکھانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

News ID 1921886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha