14 فروری، 2024، 3:24 PM

سپاہ پاسداران انقلاب آج عالمی تسلط پسندوں کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہے، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

سپاہ پاسداران انقلاب آج عالمی تسلط پسندوں کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہے، ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، دنیا میں تسلط پسندوں اور آمروں کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہے اور یہ عوامی تحریکوں کے سامنے ظالم طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا ایک موئثر نمونہ پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

مہر رپورٹر کے مطابق اہران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج ایوان کے اجلاس کی رسمی کاروائی کے ایجنڈے سے پہلے اپنے خطاب میں پاسداران انقلاب کے دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب دنیا بھر میں میں ظالموں اور تسلط پسندوں کے خلاف مزاحمت کا استعارہ بن چکی ہے اور عوامی تحریکوں کے لئے ظالم طاقتوں سے ٹکرانے کا ایک موئثر رول ماڈل پیش کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی رح کی تعلیمات، خدا پر یقین اور عوام پر اعتماد ہی تھا کہ ملک کے عام شہروں اور دیہاتوں سے اٹھنے والے نوجوان شہید سلیمانی، ہمت، باقری، کاظمی اور شوشتری جیسے ہیروز کی شکل میں پروش پا گئے اور پاسداران انقلاب کے نام سے ایک مضبوط قلعہ بنایا جو ایران کے عوام کی سلامتی اور امن کا ضامن اور دنیا کے بے بس مظلوموں کے لیے امید کا سرچشمہ ہے۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب ایرانی قوم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب ایرانی قوم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور ہم سب پاسداران انقلاب اسلامی کے تمام سپاہیوں کی شب و روز کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اللہ تعالی سے ان کی مسلسل کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ 

انہوں نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے مارچ میں ایرانی عوام کی شاندار شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے نظریات کی حمایت میں عوام کا شاندار موقف ایک بار پھر اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ ہمیں عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے عملی میدان میں فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کوشش کے ذریعے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ 

News ID 1921898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha