15 فروری، 2024، 10:17 AM

ایران رشین فیڈریشن کے ساتھ اقتصادی روابط بڑھانے کے لئے آمادہ ہے، صدر رئیسی

ایران رشین فیڈریشن کے ساتھ اقتصادی روابط بڑھانے کے لئے آمادہ ہے، صدر رئیسی

صدر رئیسی نے کہا ہے کہ ایران رشین فیڈریشن کے زیرانتظام تمام ریاستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے روسی ریاست تاتارستان کے سربراہ رستم مینیخانوف سے ملاقات کے دوران ایران کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران تاتارستان اور دیگر روسی ریاستوں کے ساتھ تعلیمی، ٹیکنالوجی، سیاحتی اور میڈیکل شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روسی ریاستوں کے درمیان کئی شعبوں میں ہماہنگی اور یکسانیت پائی جاتی ہے۔ دونوں ممالک عالمی استکبار کے خلاف نبردآزما ہیں۔ سرحد کے باہر سے درپیش خطرات کے ساتھ باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو عالمی سطح پر موجود ناانصافی اور ظلم پر مبنی نظام کی دلیل قرار دیا اور کہا کہ غزہ کے حالات کو دیکھتے ہوئے عالمی سطح پر اس ظالمانہ نظام کے خلاف متبادل نظام کی ضرورت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

اس موقع پر تاتارستان کے سربراہ رستم مینیخانوف نے صدر رئیسی کی جانب سے خطے کی ریاستوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی پالیسی کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ تاتارستان اور دیگر ریاستوں میں ایرانی مصنوعات کی نمائش رکھی جائے۔

News ID 1921907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha