14 فروری، 2024، 3:20 PM

صارفین کو گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے، ترجمان ادارہ قدرتی گیس

صارفین کو گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے، ترجمان ادارہ قدرتی گیس

ایرانی ادارہ قدرتی گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شرپسندوں کی ناکام کاروائیوں کے باوجود پورے ملک میں گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ادارہ برائے قدرتی گیس کے ترجمان سعید عاقلی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر نے ملک میں قدرتی گیس کی فراہمی میں خلل ڈالنے کے لئے تخریبی کاروائی کی تھی تاہم دشمن اس موقع پر بھی شکست سے دوچار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں گیس کی فراہمی کا سلسلہ منقطع کرکے بڑے شہروں میں ایندھن کا بحران پیدا کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی سازش ناکام ہوگئی ۔ قومی گیس کمپنی کے ساتھ مل کر متعلقہ ادارے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

عاقلی نے مزید کہا کہ گیس پائپ لائن کی حفاظت اور سیکورٹی یقینی بنانے کے بعد تخریبی کاروائی میں ہونے والے جزئی خرابیوں کو دور کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چہارمحال بختیاری اور فارس کے صوبوں میں دو مقامات پر تخریبی کاروائی کی کوشش کی گئی تاہم سیکورٹی الرٹ ہونے کی وجہ سے دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ 

انہوں نے کہا کہ جن دیہاتوں اور قصبوں میں گیس کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی ان میں سردی کے پیش نظر فوری طور پر ایل پی جی اور دوسرے وسائل مہیا کئے گئے۔

عاقلی نے کہا کہ تخریبی کاروائیوں کی اطلاع ملتے ہی ادارہ گیس اور امدادی اداروں نے اپنی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف بھیجا تھا۔

دراین اثناء ایرانی وزیرتیل اوجی نے کہا ہے کہ دشمن اور شرپسند عناصر بڑے شہروں کو گیس کی فراہمی معطل کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی سازش ناکام ہوگئی۔ 

انہوں نے کہا کہ متاثرہ پائپ لائن کو آج سہ پہر تک مرمت کرکے مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

اس سے پہلے ایرانی ذرائع ابلاغ نے آج علی الصبح صوبہ چہارمحال بختیاری میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کی خبر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

News ID 1921897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha