مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غاصب صیہونی رجیم پر اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سپاہ سداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے ٹویٹ کیا کہ آج کی رات ایران کے صابر عوام کے خلاف دھونس اور غنڈہ گردی کے دور کے خاتمے کی رات تھی۔ جہاں سے انہوں نے گولی چلائی وہاں سے انہیں جواب میں راکٹ ملے!
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ اور مغربی حکومتیں ہوش کے ناخن لیں اور خطے کے پاگل کتوں کو لگام دیں، مزید واضح کیا: جارح رجیم کی نئی حماقت اس کے خاتمے کا باعث بنے گی۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے صیہونی رجیم پر جوابی حملے کے بعد ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی رجیم کی طرف سے کسی بھی خطرے کے جواب میں خواہ وہ کسی بھی ملک سے ہو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اس خطرے کے ٹھکانے پر بھرپور جوابی حملہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ