10 اگست، 2024، 6:19 PM

غزہ میں اسکول پر صہیونی حملے کے مناظر وحشتناک ہیں، جوزف بورل

غزہ میں اسکول پر صہیونی حملے کے مناظر وحشتناک ہیں، جوزف بورل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول پر صہیونی حکومت کے حملے کے مناظر نہایت وحشتناک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد دنیا بھر سے اسرائیل کی مذمت کی جارہی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ غزہ کے تابعین اسکول پر حملے کے بعد میڈیا پر منتشر ہونے والے مناظر نہایت ہی وحشتناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ کے دس سے زائد اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ گنجائش نہیں ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسکول پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 150 افراد شہید اور اس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھی صہیونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

او آئی سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تابعین اسکول پر صہیونی حملہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں قتل عام کا تسلسل ہے۔

News ID 1925889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha