18 اکتوبر، 2023، 10:34 AM

غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حملہ، احتجاج کا سلسلہ کینیڈا تک پھیل گیا

غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حملہ، احتجاج کا سلسلہ کینیڈا تک پھیل گیا

غزہ کے ہسپتال پر صہیونی حملے کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ مشرق وسطی سے شروع ہونے والا احتجاجی سلسلہ یورپ اور امریکہ تک پھیل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد عالمی سطح پر ہونے والے احتجاج کا دائرہ بڑھ کر کینیڈا تک پہنچ گیا ہے۔ وینڈورز شہر میں عوام کی بڑی تعداد نے غزہ میں ہسپتال پر حملے کی خبر سننے کے بعد سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

مشرق وسطی کے ممالک میں بھی رات گئے عوام نے بڑی تعداد میں سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر احتجاج کیا ہے۔ ترکی کے شہر استنبول میں صہیونی سفارت خانے کی طرف مظاہرین نے احتجاجی مارچ کیا۔

دراین اثناء امریکی نیوز چینل این بی سی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس اس قدر تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں ہیں۔ جھوٹ بولنا اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا صہیونی حکومت کی پرانی عادت ہے۔

اس سے پہلے صہیونی فوج نے غزہ میں ہسپتال پر حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا جبکہ بعض صہیونی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ مقاومتی میزائل لگنے سے ہسپتال میں دھماکہ ہوا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے صہیونی حکومت کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔ تنظیم کے ترجمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت کے میزائل لگنے کے صہیونی دعوے بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ المعمدانی ہسپتال پر صہیونی فوج کے حملے کے نتیجے میں اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ بعض ذرائع نے شہداء کی تعداد 800 بتائی ہے۔

News ID 1919474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha