24 فروری، 2024، 4:40 PM

طوفان الاقصی کا 141 دن، خان یونس پر صہیونی فوج کی بمباری

طوفان الاقصی کا 141 دن، خان یونس پر صہیونی فوج کی بمباری

غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کی جانب سے زمینی اور فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 141 ویں دن بھی خان یونس سمیت غزہ کے مختلف مقامات پر صہیونی فورسز نے جارحانہ حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خان کے یونس کے اندر کئی مقامات پر صہیونی فوج نے زمینی اور فضائی حملہ کرکے عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

زرعی قصبے الزوایدہ پر صہیونی فوج نے بھاری توپخانے کی مدد سے گولہ باری کی ہے۔

دوسری جانب سے شہداء اقصی ہسپتال کے ذرائع نے کہا ہے کہ المغازی کیمپ پر صہیونی فوج کے حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو شہداء اقصی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1922134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha