مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے منگل کو علی الصبح غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پر چڑھائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ صادر ہونے کے بعد صہیونی فورسز نے وحشیانہ حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
منگل کی صبح اسرائیل فوج نے رفح شہر پر شدید بمباری کی اور توپ خانے کی مدد سے عوامی املاک کو نشانہ بنایا۔
خان یونس کے مرکز میں واقع ناصر ہسپتال بھی کئی دنوں سے صہیونی فورسز کے محاصرے میں ہے۔ حملہ آور فوجی اہلکار ہسپتال میں زخمیوں اور مریضیوں کو داخل اور خارج ہونے سے روک رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ