9 جنوری، 2024، 2:19 PM

غزہ پر صہیونی بربریت جاری، متعدد مکانات تباہ، درجنوں شہید

غزہ پر صہیونی بربریت جاری، متعدد مکانات تباہ، درجنوں شہید

فلسطینی تنظیموں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں تل ابیب پر حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے پیر کی شب بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے۔

شمالی اور جنوبی علاقوں پر زمینی کاروائی کے دوران صہیونی فوجیوں نے گھر گھر چھاپے اور تلاشی کے دوران کئی بے گناہ فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ اور السوارحہ کے علاقوں پر صہیونی طیاروں نے بمباری کرکے متعدد گھروں کو تباہ کردیا۔ حملوں کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شمالی شہر رفح پر بھی حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء فلسطینی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی بربریت کی وجہ سے غزہ میں ایک اور صحافی شہید ہوا ہے جس اب تک مجموعی طور پر 112 صحافی شہید ہوگئے ہیں۔
 

News ID 1921149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha