20 فروری، 2024، 8:38 AM

اسرائیل، محکمہ برقیات کے سسٹم پر سائبر حملہ، پیداوار متاثر

اسرائیل، محکمہ برقیات کے سسٹم پر سائبر حملہ، پیداوار متاثر

سائبر حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین جوابی کاروائی کررہے ہیں۔ میدان جنگ میں اسرائیل کو سخت جواب دینے  کے بعد سائبر جنگ شروع ہوگئی ہے۔

نامعلوم ہیکروں نے سائبر حملہ کرکے صہیونی حکومت کے محکمہ برقیات پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے کئی ہزار گھر بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔  صہیونی حکومت نے واقعے کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

غزہ میں جنگ سے بے گھر ہونے والے فلسطینی جنوبی شہروں خان یونس اور رفح میں پناہ لے رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام رفح میں بھی زمینی اور فضائی کاروائی کا عندیہ دے رہے  ہیں۔ صہیونی حکام کے بیانات کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

News ID 1922036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha