18 فروری، 2024، 2:00 PM

فلسطین، اپنا شہر اور گھر بار ہرگز نہیں چھوڑیں گے، رفح کے شہریوں کا عزم

فلسطین، اپنا شہر اور گھر بار ہرگز نہیں چھوڑیں گے، رفح کے شہریوں کا عزم

رفح پر صہیونی فورسز کے زمینی اور فضائی حملوں کے باوجود شہر کے باسی کسی بھی صورت میں اپنا گھربار چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے مرکزی علاقوں میں اپنی فوجی ناکامی چھپانے کے لئے جنوبی علاقوں میں فوجی کاروائی کا رخ موڑدیا تھا اور شہر پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ کردیا تھا۔

اسرائیلی حملوں کا مقصد غزہ کے جنوبی علاقوں سے فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا تھا تاہم رفح کے شہری اپنا گھر بار اور شہر چھوڑنے پر کسی بھی صورت میں آمادہ نہیں ہیں۔

فلسطینی شہری مقامی قبائل اور مجاہدین کے ساتھ اپنے شہر اور گھر بار کا دفاع کرنےپر تیار ہیں۔ ہم غزہ کے دوسرے علاقوں سے ہجرت کرکے آنے والوں کے ساتھ اپنے شہر کا دفاع کریں گے۔

دشمن کے دباو کے باوجود اپنی مرضی یا جبری کے ساتھ کسی بھی صورت میں اپنا گھربار اور شہر نہیں چھوڑیں گے۔

شہریوں نے صہیونی حملوں کے مقابلے میں رفح کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

News ID 1921967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha